عوام نے عمران خان کی کال پرنکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا، قیصرہ الٰہی

 گجرات میں کارکن روز نکلیں گے، یہ کتنے لوگوں کو گرفتارکر سکتے ہیں، قیصرہ الٰہی، ثمیرہ الٰہی


ویب ڈیسک November 24, 2024

لاہور:

پاکستان  تحریک انصاف کے سینیئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ گجرات اور پاکستان کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔ 

قیصرہ الٰہی نے کہا کہ آج چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر گجرات میں پرامن احتجاج کی شروعات ہوئی ہے، گجرات اور پاکستان کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آزادی تک ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، پنجاب حکومت کی ایما پر ہمارے کارکنوں کو بے بنیاد اور جھوٹے پرچوں میں نامزد کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر گوندل، چوہدری جاوید ماجرہ، توصیف شاہ، چوہدری اعجاز چک بھولا سمیت تمام کارکنوں کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ 

قیصرہ الٰہی کا کہنا  تھا کہ ہمارے قریبی ساتھی اور کارکنوں کو آج گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس سے ہمارے ارادے انشاء اللہ کمزور نہیں ہوں گے۔ 

دریں اثنا چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ اور گذشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ثمیرہ الٰہی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے جسے کوئی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کو روکنا اور عوام پر ظلم کرنا کس آئین میں لکھا ہے، ہم اپنے کارکنوں پر بد ترین تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ 

ثمیرہ الٰہی نے کہا کہ گجرات میں کارکن روز نکلیں گے، یہ کتنے لوگوں کو گرفتارکر سکتے ہیں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |