کراچی:
آئندہ 3 روز کےدوران کراچی میں دوقسم کےموسم متوقع،رات میں خنکی،دن میں تیزدھوپ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں راتیں خنک اور دن کے وقت دھوپ رہنے کا امکان ہے،شہر کی فضاؤں پر اگلے دوروز کےدوران صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے،جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 19 تا 21 اور زیادہ سے زیادہ 31 سے 33 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے وقت کراچی سمیت دیہی سندھ میں خنکی رہنے کی توقع ہے،اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 21 اور زیادہ سے زیادہ 32.7 ڈگری ریکارڈ ہوا۔