نیلم کوٹھاری نے گووندا کے ساتھ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گووندا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ نیلم سے شادی کرنا چاہتے تھے


ویب ڈیسک November 24, 2024

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ نیلم کوٹھاری اور سپر اسٹار گووندا کے درمیان مبینہ افیئر کی خبریں سالوں سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ تاہم، نیلم نے حالیہ انٹرویو میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر خاموشی توڑ دی ہے۔

نیلم کوٹھاری، جو اب اداکار سمیر سونی کی اہلیہ اور ایک بیٹی کی ماں ہیں، نے انٹرویو میں بتایا: "میں اور گووندا صرف پروفیشنل ساتھی تھے۔ افواہوں کا حصہ بننا اس وقت کا معمول تھا، اور ہمارے بارے میں بھی یہی ہوا۔ اگر آپ 2-3 فلمیں کسی کے ساتھ کرتے تھے، تو لوگ سمجھتے تھے کہ آپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔"

دوسری جانب گووندا کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ نیلم سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ 

گووندا نے کہا: "میں نیلم سے شادی کرنا چاہتا تھا اور اس میں کوئی غلط بات نہیں۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیلم کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے ان کی منگیتر سنیٹا (جو اب ان کی اہلیہ ہیں) غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں اور اس دوران ان کا رشتہ ختم ہونے کے قریب تھا۔

گووندا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے نیلم کو اپنی شادی کے بارے میں ایک سال تک نہیں بتایا اور اس دوران وہ ذاتی تعلقات میں غیر مناسب رویہ اپناتے رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں