خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

ضلع ڈی آئی خان کی یونین کونسل مورگہ میں 8 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوگئی


ویب ڈیسک November 24, 2024

پشاور:

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی۔

ضلع ڈی آئی خان کی یونین کونسل مورگہ میں 8 ماہ کی ایک بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوگئی، اس سال ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والا یہ چھٹا پولیو کیس ہے۔

2024 کے دوران صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 14 ہوگئی جن میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے 6 ، ٹانک، لکی مروت اور کوہاٹ سے دو، دو جبکہ ضلع مہمند، اور نوشہرہ سے ایک،ایک کیس شامل ہے۔ 

ملک بھر میں اس سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی ہے جن میں بلوچستان سے 26، خیبرپختونخوا سے  14سندھ سے 13، جبکہ پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |