اسلام آباد میں حالات معمول کے مطابق ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی این آر او چاہتی ہے اور ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، عطااللہ تارڑ


ویب ڈیسک November 24, 2024
عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔

اسلام آباد کے مختلف مقامات کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دے رہے ہیں جبکہ شہر میں راستے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو راستے بند ہیں ان کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

عطااللہ تارڑ نے زوردیتے ہوئے کہا کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ این آر او چاہتی ہے اور ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کیے تھے، جس سے ان کی نیت واضح ہوتی ہے لیکن حالات پرامن رکھنے کی ذمہ داری حکومت بخوبی نبھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور بیلاروس کے وفد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

عطااللہ تارڑ نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ اگر کسی معاملے پر اعتراض ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کو قابو میں لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ہم پرامید ہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں حالات پرامن رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |