اسلام آباد میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا، ترجمان


ویب ڈیسک November 24, 2024
صرف اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے—فوٹو:فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 نومبر کو اسلام آباد میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور اس کا اطلاق صرف وفاقی دارالحکومت تک محدود ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں