انقلابی باجی لوگوں کو جاگنے کا کہہ کر خود سو گئیں، عظمیٰ بخاری

بغاوت کے سرغنہ کے بچے انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتے، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک November 24, 2024
امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عظمی بخاری:فوٹو:فائل

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہو یا ایم این ایز لیکن کہیں کوئی نظر نہیں آتا جبکہ انقلابی باجی لوگوں کو جاگنے کا کہہ کر خود سو گئیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج جو فائنل کال ہے اس کے لیے آپ نے کوئی بینرز دیکھے؟ سنا بڑی دنوں سے تیاری ہو رہی تھی۔ پنجاب میں چار ایم پی اے ہیں لیکن کہاں ہیں اور گنڈا پور بھی کہی نظر نہیں آ رہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بغاوت کے سرغنہ کے بچے انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتے لیکن عام آدمی کے بچے انقلاب میں شرکت کریں، علی امین گنڈا پور جلدی جلدی آئیں گے اور جلدی واپس چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی بتائیں اللہ کے گھر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانا یہ کہاں لکھا ہے، وہ بڑی دین دار بنتی ہیں۔ میں انتظار کرتی رہی کہ سلمان اور قاسم اپنی بہن کے ساتھ پاکستان آئیں، میرے کان اس بات کو سننے کو ترس گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سلمان اکرم راجا نے بیان دیا تھا کہ احتجاج کرنا میرے پر نہ رہنا، آپ لاہور سے ایک ہزار لوگ نہیں نکال سکیں کیونکہ وہ فتنہ و فساد کی کال پر نہیں نکلیں گے، نکلیں گی تو چند ٹولیاں اور پھر گلیوں میں بھاگ جائے گی۔ ایسا انقلاب نہیں آتا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر نے اتنی بڑی کال دی ہے، نیٹکا کا تھرٹ الرٹ آیا ہے کہ کچھ خارجی دہشت گرد اللہ نہ کریں کوئی حملہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں