برطانیہ میں سمندری طوفان ’برٹ‘ نے تباہی مچادی؛ 2 افراد ہلاک

برطانیہ میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سمندری طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا


ویب ڈیسک November 24, 2024

برطانیہ میں سمندری طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ برفباری اور بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان برٹ برطانیہ کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ 

سمندری طوفان کی 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہورڈنگز اُڑا دیے اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، ٹرانسپورٹ کا نظام معطل، انٹرنیٹ منقطع اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

سمندری طوفان کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مزید تین روز تک موسم خراب رہے گا۔

لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سمندری طوفان برٹ کے اثرات آئرلینڈ اور فرانس میں دیکھے گئے جہاں برف باری، بارش اور تیز ہواؤں کے جھکڑ سے موسم سرد ہوگیا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں