پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے قیام سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مسافروں کو ہوائی اڈے پر قیام کی کوئی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فیک نیوز گردش کر رہی ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قیام کرنا ہوگا یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تمام ایئرپورٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر موٹرویز اور دیگر اہم سڑکیں بند ہیں جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی تعطل کا شکار ہے۔