پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار گٹر باغیچے کے قریب کنویں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ حسین زادہ کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی محنت کش تھا جو کام کے دوران کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔