اسلام آباد:
انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کو مقدمے ڈسچارج کردیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی، ملزمان کی جانب سے سردار مصروف خان اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسبملی نفسیہ خٹک اور دیگر کارکنوں کوعدالت پیش کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے نفیسہ خٹک کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا جبکہ کارکنان کو شناخت پریڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیا۔
خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے نفیسہ خٹک کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔