کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم، مزید 18 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں کشیدہ حالات کے باعث تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں، چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک


ویب ڈیسک November 23, 2024
(فوٹو: فائل)

KURRAM:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مزید 18 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے میں دو قبائل کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے پر بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا۔

چئیرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک محمد حیات حسن نے بتایا کہ حالات کی خرابی کی وجہ سے ضلع کرم میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ضلع کرم کے مختلف مقامات میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کر کے 6 خواتین اور بچوں 5 سمیت 45 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں