اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے، احتجاج پر3 سال قید کے نئے قانون کیخلاف درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت انصاف و قانون کو نوٹس جاری کردیا


ویب ڈیسک November 23, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بغیر اجازت جلسے اور احتجاج پر 3 سال قید کے نئے قانون کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر دیا جبکہ عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا گیا۔ درخواست گزار شہری کی جانب سے بیرسٹر عمار ضیاء الدین نے قانون چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ  شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار مجسٹریٹ کو دے دیا گیا  ہے۔ ایکٹ کا سیکشن 6 اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے بھی خلاف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں