نوجوت سنگھ سدھو کی کینسر سے متعلق پریس کانفرنس، اہلیہ کی جان کیسے بچائی؟

بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے


ویب ڈیسک November 23, 2024

سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی اہلیہ کی کینسر سے صحتیابی کے سفر کے بارے میں میڈیا پر بات کی۔

 سدھو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کو اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں صرف 4 فیصد بچنے کے امکانات کی پیشگوئی کی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے اب مکمل طور پر کینسر سے نجات پا چکی ہیں۔

سدھو نے اپنی اس پریس کانفرنس کا مقصد اس بیماری اور اس کے علاج کے متعلق آگاہی پھیلانا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اہلیہ نونی کے لیے ایک سادہ مگر موثر غذا پر تحقیق کی۔

 انہوں نے بتایا کہ بےحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔ انہوں نے سادہ اجزاء جیسے لیموں، ہلدی، ناریل اور کھانے میں کاربز کم کرنے پر مبنی غذا کو مؤثر قرار دیا۔ سدھو کے مطابق یہی غذا موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین سدھو کی کوششوں کو سراہ رہے ہیں اور اپنی ذاتی کہانیاں شیئر کر رہے ہیں۔ سدھو کی یہ آگاہی مہم صحت مند زندگی کے اصولوں کو عام کرنے کی ایک کامیاب کاوش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں