اے آر رحمان اور سائرہ بانو علیحدگی، وکیل کا تازہ بیان سامنے آگیا

یہ ایک مشترکہ اور باہمی رضامندی پر مبنی فیصلہ ہے تاہم طلاق ابھی تک حتمی نہیں ہوئی ہے، وندنا شاہ


ویب ڈیسک November 22, 2024

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے تقریباً 30 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے وکیل وندنا شاہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور باہمی رضامندی پر مبنی فیصلہ ہے، تاہم طلاق ابھی تک حتمی نہیں ہوئی ہے۔

وندنا شاہ نے کہا: "یہ ایک دردناک فیصلہ ہے، لیکن دونوں نے مل کر لیا ہے۔ ہر شادی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور یہ ان کے تعلقات پر جذباتی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ فیملی کی پرائیویسی کا احترام ضروری ہے۔"

رحمان نے اس خبر کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X (پہلے ٹویٹر) پر کی، جہاں انہوں نے لکھا: "ہم نے امید کی تھی کہ اپنی شادی کے 30 سال کا جشن منائیں گے، لیکن زندگی کے منصوبے کچھ اور تھے۔ یہ ایک دل دہلا دینے والا لمحہ ہے، لیکن ہم اس میں معنی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

موسیقی کی دنیا میں رحمان کا نام ایک روشن ستارہ ہے۔ حال ہی میں انہیں آئی آئی ٹی مدراس کی جانب سے 'XTIC ایوارڈ 2024' سے نوازا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں روجا، بمبئی، دل سے، لگان، اور راک اسٹار شامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر سلم ڈاگ ملینئر کے لیے انہیں دو آسکر ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں