پی ٹی آئی احتجاج: دیگر صوبوں سے 30 ہزار پولیس اور ایف سی اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے

پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار اور آزاد کشمیر سے 1 ہزار نفری پہنچی ہے


نعیم اصغر November 23, 2024
ملک کی آزادی کے لیے ہمارے آبا و اجد جو جدوجہد کی اور قربانیاں دیں اُس کا صلہ آج 68 برس بعد عمران خان کی قیادت میں جاری لانگ مارچ میں ہمیں مل ہی گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کیلیے پنجاب، سندھ سمیت دیگر صوبوں سے ایف سی سمیت 30 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے دیگر صوبوں سے آنیوالی پولیس کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ پنجاب سے 19ہزار اہلکار و افسران جبکہ سندھ پولیس کی 5 ہزار نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

اس کے علاوہ ایف سی کی 5 ہزار نفری اور آزاد کشمیر پولیس کی ایک ہزار نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ نفری کے ساتھ پولیس کے اعلی افسران بھی منگوائے گئے ہیں، متعلقہ اضلاع کی نفری کے ہمراہ ان کے ڈی ہی از بھی اسلام آباد ڈیوٹی کریں گے۔ ہر ضلع کی پولیس کی کمانڈ بھی ساتھ منگوائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج؛ آج رات سے موٹر ویز اور ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ

آئی جی پنجاب بھی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ دیگر صوبوں سے 30ہزار نفری اسلام آباد پہنچی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے والی نفری کو پولیس لائنز، مختلف اسکولوں اور عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں