سندھ ہائیکورٹ: عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی غلط قرار

عدالت نے کراچی کے کورٹ رپورٹرز کا موقف درست قرار دیتے ہوئے درخواست پر فیصلہ سنادیا


کورٹ رپورٹر November 22, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے کورٹ رپورٹرز کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر درخواست گزاروں کا موقف درست قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے کورٹ رپورٹرز کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غلط قرار دے دیا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا پیمرا قوانین عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتے ہیں، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی لگانے سے قبل اتھارٹی میٹنگ ہوئی نہ کورٹ رپورٹرز کا موقف سنا گیا۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8، 9، 10، 18، 19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں