راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی نے واضح کیا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج پر امن ہوگا اور طاقت ملی تو کسی سے بدلہ نہیں لیں گے کیونکہ یہ سنت ہے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا، سعودیہ کے ساتھ اچھے تعلق ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بتایا وزیر آباد حملہ کے بعد محمد بن سلمان نے انہیں کال بھی کی تھی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر بانی پی ٹی آئی نے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا حل سیاسی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں۔