پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا


ویب ڈیسک November 22, 2024
فوٹو فائل

لاہور:

آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی ہدایت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

او ایم سی ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزارت پٹرولیم اور خزانہ نے دو فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن آئی ایم ایف نے پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا کہہ دیا۔

او ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 2 کے بجائے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

وزارت پٹرولیم اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو تفصیلی بریفنگ دے گی۔ 

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے اس سلسلے میں صاف بتادیا ہے کہ سیلز ٹیکس 18 فیصد ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں