2050 تک 27 فیصد اموات کینسر سے ہوں گی، تحقیق

جدت کے باوجود کینسر برطانیہ میں لوگوں کے لیے صحت کا ایک اہم چیلنج اور موت کا ایک بڑا سبب ہے


ویب ڈیسک November 22, 2024

ایک نئی رپورٹ کے مطابق آئندہ 27 برس میں 2050 تک برطانیہ میں 27 فی صد سے از وقت اموات کینسر کے سبب واقع ہوں گی۔

آرگنائزیشن فار اکانومک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ کینسر سے متعلقہ اخراجات کی موجودہ ٹریجیکٹری ناپائیدار ہے۔ تحقیق میں کینسر کی جلد اسکریننگ، تشخیص اور علاج کے لیے بھاری سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔

او ای سی ڈی ممبر ممالک میں برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا، جاپان اور یورپین ممالک شامل ہیں۔

ایک اور تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کچھ اندازوں کے مطابق 2023 تا 2025 میں 1 لاکھ 76 ہزار سے زیادہ کی تعداد 2038 تا 2040 میں بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین تحقیق میں او ای سی ڈی محققین کا کہنا تھا کہ جدت کے باوجود کینسر برطانیہ میں لوگوں کے لیے صحت کا ایک اہم چیلنج اور موت کا ایک بڑا سبب ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2050 تک 75 برس سے کم عمر افراد میں 27 فیصد اموات کینسر کی وجہ سے واقع ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں