ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک November 21, 2024

کراچی:

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداودوشمار جاری کردیے۔ مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم  11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |