ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین مقرر

تقرری مینجمنٹ پے اسکیل ون میں تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے


ویب ڈیسک November 21, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس  کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کو پورٹ قاسم اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ سید معظم الیاس کی تقرری مینجمنٹ پے اسکیل ون میں تین سالہ کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں