جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں پر سماعت سے جج کی معذرت

جسٹس صلاح الدین پنہور کی معذرت کرتے ہوئے مزید سماعت کیلیے درخواستیں چیف جسٹس کو بھیجنے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر November 21, 2024

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ایچ نائیک کا وکالت نامہ پیش کیا گیا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے درخواستوں کو مزید سماعت کے لیے چیف جسٹس کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس درخواستوں کو مزید سماعت کے لیے کسی اور بینچ کو بھیجیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |