پشاور میں ایف بی آر افسر کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی

ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔


ویب ڈیسک November 21, 2024

پشاور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسر نے بندوق سے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔

کسٹم ہاؤس پشاور کے سامنے فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا۔ ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزم عرفان اللہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں بطور ایڈیشنل کمشنر تعینات ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔

مقتول کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے اور پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف سڑک پر سفید رنگ کی گاڑی کے پاس لاش پڑی ہے جس کے پاس کچھ بچے اور ایک خاتون رو رہے ہیں جب کہ ملزم دیدہ دلیری کے ساتھ دن دیہاڑے ہاتھ میں اسلحہ تھامے لاش کے پاس ہی چکر لگارہا ہے اور آتی جاتی گاڑیوں کو نہ رکنے کا اشارہ بھی کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |