اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی۔
پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز ، اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے۔ پنجاب کے دس ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کیے گئے ہیں۔
سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں، ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کیٹ کے ہمراہ ڈیوٹی کریں گے۔
احتجاج کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ پانچ ہزار ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ رینجرز اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔
۔