افغان خواتین کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم ’بریڈ اینڈ روزز‘ ریلیز کیلئے تیار

جینیفر لارنس اور ملالہ یوسفزئی اس پروجیکٹ کے اہم معاون ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2024

افغانستان کی دستاویزی فلم ’بریڈ اینڈ روزز‘ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 یہ دستاویزی فلم طالبان کے زیر تسلط افغانستان میں خواتین کی زندگیوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ فلم کی ہدایت کار افغان فلمساز سہرا مانی ہیں، جب کہ جینیفر لارنس اور ملالہ یوسفزئی اس پروجیکٹ کے اہم معاون ہیں۔ 

یہ دستاویزی فلم 22 نومبر 2024 کو اپیل ٹی وی پلس پر نشر کی جائے گی۔

فلم کہ کہانی تین افغان خواتین ڈاکٹر زہرہ محمدی، شریفا موحدزادہ، اور ترنم سیدھی کے گرد گھومتی ہے جو طالبان کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود اپنی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اسکی دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خواتین نے اپنی زندگیوں کی خود فلم بندی کی ہے، جس سے ان کے حالات اور جدوجہد کی اصل تصویر پیش کی گئی ہے۔ 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by BBC Culture (@bbc_culture)

دستاویزی فلم میں خواتین کی تعلیم اور روزگار پر پابندیوں سمیت ان کے ساتھ کئے جانے والے صنفی امتیاز کو اجاگر کیا گیا ہے، جسے کئی ماہرین نے "صنفی اپارتھائیڈ" قرار دیا ہے۔

ہدایتکار سہرا مانی نے مقامی خواتین کو کیمرے استعمال کرنے کی تربیت دی تاکہ وہ اپنی کہانیاں مؤثر طریقے سے دنیا تک پہنچا سکیں۔ 

ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جینیفر لارنس نے افغان خواتین کے حالات کو عالمی توجہ دلانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ فلم خواتین کی جرات اور حقوق کی جنگ کا آئینہ ہے۔ ’بریڈ اینڈ روز‘ کا عنوان خواتین کی آزادی اور مساوات کے لیے جاری جدوجہد کی علامت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں