اسموگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
پنجاب میں اسموگ کی خراب صورتحال کے باعث بند کیے گئے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے اور تدریسی عمل بحال ہوگیا۔طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اسموگ کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے تھے۔
لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر واقع 200 سے زائد اسکولوں کے باہر اضافی پٹرولنگ افسر تعینات کردئیے گئے۔ڈی ایس پیز اسکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی اور ڈبل پارکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائےگی۔ اسکول و کالجز کے باہر کسی ریڑھی و ٹھیلے کو نہ لگنے دیا جائے۔