ناکارہ طیارے کو حیدرآباد منتقل کرنے کا مرحلہ شروع ہو گیا

60 ٹن وزنی طیارے کو روانگی سے قبل دھو کر صاف کیا گیا


ویب ڈیسک November 20, 2024

کراچی:

کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے کو حیدرآباد منتقل کرنے کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

طیارے کو کراچی ائیرپورٹ رن وے سے بیرونی حصے کی جانب منتقل کرنے کے بعد منتقلی کا آغاز شروع ہوا۔

طیارے کو شاہراہ فیصل سے ملیر بذریعہ سڑک ٹھٹھہ حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہے، 60 ٹن وزنی طیارے کو روانگی سے قبل دھو کر صاف کیا گیا۔

ناکارہ طیارہ 2011 سے کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی 83 ساختہ طیارے کو سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم نومبر کو بھی کراچی سے ناکارہ مسافر بردار طیارہ ایئر بس 310 بذریعہ موٹر وے حیدرآباد پہنچایا گیا تھا جہاں اسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹریننگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں