پی ٹی آئی احتجاج، پنجاب پولیس کا مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

24 نومبر کا احتجاج روکنے کیلیے صوبے بھر سے 10ہزار 700 نفری اسٹینڈ بائی کردی، مراسلہ ارسال


سید مشرف شاہ November 19, 2024

لاہور:

پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کی تیاریاں شروع کر دیں جبکہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے 24 نومبر کا احتجاج روکنے کیلیے صوبے بھر سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی ہے۔

اے آئی جی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پی ایچ پی سے 3500 جبکہ پانچ سو پہلے سے ،پی سی سے ایک ہزارجبکہ تین ہزار کی نفری پہلے سے ہے، ایس پی یو سے ایک ہزار، ٹریننگ ڈائریکٹریٹ سے 1200،گوجرانوالہ ریجن سے 1300جبکہ 600 نفری پہلے سے موجود ہے۔

اسی طرح سرگودھا ریجن سے 500 جبکہ 400نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے ایک سو، ضلع سرگودھا سے 200، خوشاب سے 200،فیصل آباد سے 500جبکہ 800نفری پہلے سے، بہاولنگر سے 200،بہاولپور سے 300،مظفرگڑھ سے 300اوراوکاڑہ سے 200اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس، متعلقہ ضلع و یونٹ کا آرپی او ، سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپورٹ کا ذمہ دار ہو گا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں