کرشنا ابھیشیک نے اہلیہ کشمیرا شاہ کی صحت کے متعلق بڑی اپڈیٹ دے دی

مداحوں نے سوشل میڈیا پر کشمیرا کی شیئر کردہ خون آلود ٹشوز کی تصاویر دیکھ کر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک November 19, 2024

معروف اداکارہ کشمیرا شاہ کینیڈا کے شہر پام اسپرنگز میں پیش آنے والے ایک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

ان کے شوہر، کامیڈین کرشنا ابھیشیک، نے مداحوں کو اطلاع دی کہ کشمیرا اب خطرے سے باہر ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

کرشنا ابھیشیک نے بتایا کہ کشمیرا ایک مال میں موجود تھیں، جہاں ایک آئینے سے ٹکرا جانے کے باعث ان کے چہرے پر گہری چوٹ لگی اور شدید خون بہا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

اداکار نے کہا: "یہ ایک بڑا حادثہ تھا، لیکن وہ محفوظ ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو میں شوٹنگ چھوڑ کر فوراً ان کے پاس پہنچ جاتا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر انہوں نے لاس اینجلس میں اپنے ڈاکٹر دوست سے رابطہ کیا، جو فوراً کشمیرا کے پاس پہنچ گئے۔ کشمیرا کے چہرے پر چوٹ آئی ہے، لیکن وہ اب محفوظ ہیں۔

کشمیرا شاہ نے حادثے کے بعد ایک جذباتی نوٹ لکھا، جس میں انہوں نے اپنے شوہر کرشنا اور بچوں ریان اور کرشنگ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ انہیں بہت یاد کر رہی ہیں۔

مداحوں نے سوشل میڈیا پر کشمیرا کی شیئر کردہ خون آلود ٹشوز کی تصاویر دیکھ کر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم کرشنا نے سب کو یقین دلایا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں