راولپنڈی:
بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بچوں کی قابل اعتراض وڈیوز بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان عثمان اور عبدالمعز کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ دوران تفتیش ملزمان بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ۔ انہوں نے کم سن بچوں کی نازیبا تصاویر اور وڈیوز بنائیں اور ان وڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
ملزمان ان وڈیوز کے ذریعے کم سن بچوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ۔ دوران تحقیقات ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔