میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار

ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے احتساب، آگاہی، اور رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، صدر پی ایم ڈی سی


ویب ڈیسک November 19, 2024
—فائل فوٹو

اسلام آباد:

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دے دی گئیں۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کے تحت  تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی  قرار دی گئی ہیں۔اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں شکایات کا 10 دن کے اندر جائزہ لے کر رپورٹس جمع کرائیں گی۔ 

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے احتساب، آگاہی، اور رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ اختیارات کے غلط استعمال اور تفریق جیسے عوامل کام کے ماحول کو زہریلا بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ، فیکلٹی اور عملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ کمیٹیاں اداروں میں ہراسمنٹ کو روکنے اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کریں گی۔ انسدادِ ہراسمنٹ کے اقدامات تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ پی ایم ڈی سی طلبہ، فیکلٹی اور عملے کے لیے محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں