بنگلادیش میں ڈینگی سے اموات، پاکستان نے مدد کی پیشکش کردی

بنگلا دیش میں اب تک ڈینگی سے 421 اموات اور 81,068 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں


ویب ڈیسک November 19, 2024

پاکستان نے بنگلا دیش کو ڈینگی کی وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے کی پیشکش کردی ہے۔ ڈینگی کی وجہ سے بنگلا دیش میں رواں سال 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلا دیش میں ڈینگی پھیلنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلا دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں مئی سے ستمبر تک ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے حوالے سے ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز  کے ایک بیان کے مطابق بنگلا دیش میں اس سال اب تک ڈینگی سے کم از کم 421 اموات اور 81,068 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں گزشتہ سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 1,705 تھی اور وائرل انفیکشنز کی کل تعداد 321,179 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |