اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر ریکارڈ قائم، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بازار حصص میں کئی ہفتوں سے تیزی کا رجحان غالب، انڈیکس 95900 کی سطح عبور کرگیا


اسٹاف رپورٹر November 19, 2024

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج پھر ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نئی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
 

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 452 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95448 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ میں شروع ہونے والا تیزی کا رجحان غالب رہنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 905 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 95901 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کار جحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور بازار حصص میں مسلسل قائم ہونے والے ریکارڈز سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں پی ایس ایکس میں بلندی کے کئی ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔