وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں باہمی دلچپسپی کے امور، سیاسی اور ملک کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔