کوکوا یا سبز چائے چکنی غذاؤں کے اثرات سے بچا سکتی ہے، تحقیق

فلیونول سے بھرپور کوکوا مشروب تناؤ اور انتہائی چکنی غذاؤں کے مضر اثرات سے جسم کے رگوں کےنظام کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں


ویب ڈیسک November 19, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فلیونول سے بھرپور کوکوا مشروب تناؤ اور انتہائی چکنی غذاؤں کے مضر اثرات سے جسم کے رگوں کے نظام کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

تناؤ کے وقت میں غذاؤں کا انتخاب قلبی صحت پر تناؤ کے اثرات کو متاثر کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر حال ہی میں یونیورسٹی آف برمنگھم میں ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ چکنائی سے بھرپور غذائیں رگوں کی کارکردگی اور دماغ تک آکسیجن کی رسائی کو متاثر کرتی ہیں۔

جبکہ کوکوا اور سبز چائے میں بھرپور مقدار میں پائے جانے والے فلیونول مرکبات روزمرہ کے تناؤ میں رگوں کے نظام کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

اب ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلیونول سے بھرپور کوکوا مشروب کا چکنی غذاؤں کے ساتھ استعمال چکنی غذاؤں پر اثر رکھ سکتا ہے اور رگوں کے نظام کو تناؤ سے بچا سکتا ہے۔

جرنل فوڈ اینڈ فنکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے سربراہ مصنفہ روزنڈا بینہم کا کہنا تھا کہ فلیونول ایک ایسا مرکب ہیں جو مختلف پھلوں، سبزیوں، چائے اور گری دار میووں بشمول بیری اور خام کوکوا میں پائے جاتے ہیں۔ فلیونول صحت کے لیے فوائد رکھنے کے طور پر جانے جاتے ہیں باخصوص بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے اور قلبی صحت کی حفاظت کرنے کے لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |