ذیا بیطس کی دوا دمے کے لیے بھی مفید قرار

ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کے زیر استعمال ادوایات دمے کے اٹیک کو 70 فی صد تک کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے


ویب ڈیسک November 19, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیابیطس کے لاکھوں مریضوں کے زیر استعمال ادوایات دمے کے اٹیک کو 70 فی صد تک کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

جاما انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 13 ہزار کے قریب ذیا بیطس اور دمے کے مریضوں کا معائنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ میٹامورفن نامی دوا نے مریضوں میں دمے کے اٹیک میں 30 فی صد تک کمی واقع کی جبکہ جی ایل پی-1 دوا نے 40 فی صد کمی واقع کی۔

مصنفین کا کہنا تھا کہ میٹامورفن اور جی ایل پی-1 کے اثرات بلڈ شوگر کو کنٹرول یا وزن کم کرنے کے علاوہ دمے کے مرض میں سانس کی نالی کو آرام پہنچانے کے لیے براہ راست کام کرسکتے ہیں۔

محققین کی ٹیم کی سربراہ کلو بلوم کا کہنا تھا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ اینٹی ڈائیبیٹک ادویات میں دمے کے علاج کے متبادل کی صلاحیت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |