نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اجلاس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک November 18, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزے کیلیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس  میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور وزارتِ داخلہ کے افسران شریک ہوں گے۔  اجلاس میں علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں