پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستانی بیٹر نے یہ کارنامہ ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 41 رنز کی اننگ کھیل کر انجام دیا۔
فہرست میں پہلا نمبر بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان روہت شرما (4231 رنز) کے پاس ہے۔ 41 رنز کی اننگ کے بعد بابراعظم کے 4192 مجموعی رنز کے ساتھ دوسرے نمبر جبکہ ویرات کوہلی 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
مزید برآں بابر اعظم کو فہرست میں پہلی پوزیشن کے لیے کے لیے 40 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔