راولپنڈی:
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کو کل حاضر ہونے کی ہدایت کردی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے بشریٰ بی طبی کی عدالت سے ایک روزہ استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست بیماری کی بنیاد پر منظور کی، تاہم عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیانات داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے وکلا اور بشریٰ بی بی کو کل عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی۔