نشتر اسپتال ملتان ایچ آئی وی کیس؛ نئے مریضوں کی رجسٹریشن روک دی گئی

نشتر ہسپتال کی انکوائری کمیٹی 16 دن بعد بھی اب تک حتمی رپورٹ پیش نہ کرسکی


ویب ڈیسک November 18, 2024

نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں چھ ہفتے بعد تمام رجسٹرڈ مریضوں کی دوبارہ ایچ آئی وی اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے نیو ڈائیلسز یونٹ میں 25 مریضوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کے بعد نئے مریضوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر روک دی گئی جبکہ اولڈ یونٹ میں رجسٹریشن جاری ہے۔

نشتر ہسپتال کی انکوائری کمیٹی 16 دن بعد بھی اب تک حتمی رپورٹ پیش نہ کرسکی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ممکنہ طور پر آج سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو رپورٹ پیش کریگی۔

مریضوں کی اسکریننگ ، ریکارڈ منیجمنٹ، انفیکشن کنٹرول سمیت دیگر سنگین نوعیت کی غفلت پر نیفرالوجی سربراہ سمیت دیگر اہم انتظامی افسران نشانے پر ہیں۔ 

اب تک ملتان کے نجی ڈائیلسز سینٹرز کی مانیٹرنگ بھی شروع نہیں کی جا سکی    ۔ بیشتر طبی ماہرین نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے سامنے بھی نجی ڈائیلسز سینٹرز کو ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ آئی وی پھیلانے میں ملوث ہونے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |