غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف آپریشن  سے کراچی میں ٹریفک دباؤ میں کمی آئی، شرجیل  انعام میمن

غیرقانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا اولین ترجیح ہے، سینیر وزیر سندھ


ویب ڈیسک November 18, 2024

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔

سینیر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ حکومت سندھ بلا تفریق قانون کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہماری اولین ترجیح غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانا  اور شہریوں کو پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنانا  ہے۔ عوام حکام سے  تعاون  اور ٹرانسپورٹرز  قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ مہم  مکمل تعمیل  تک جاری رہے گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف آپریشن سے کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بہت کمی آئی ہے۔ حکومتی اقدامات کا مقصد ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کو قانونی معیار پر لانا ہے۔

دوسری جانب کراچی  میں غیر قانونی داخل ہونے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن  جاری ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 80 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں جبکہ 58 روٹ پرمٹس معطل کر دیئے گئے۔قوانین کی  خلاف ورزیوں پر 18 ٹرانسپورٹرز کو وارننگز جاری کی گئیں اور 1392 گاڑیوں پر44 لاکھ 28 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں