عمران خان کیخلاف دہشتگردی مقدمات کی سماعت؛ سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 دہشتگردی مقدمات کی سماعت ہوئی


ویب ڈیسک November 18, 2024

انسدادِدہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے خلاف دہشت گردی مقدمات میں حاضری سے متعلق سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان اور دیگر رہنماوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج  6 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں علی نواز اعوان، عامر مغل و دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں حماد اظہر، مراد سعید ،فرخ حبیب، واثق قیوم و دیگر غیر حاضر ملزمان  کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔ 

تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ سنگجانی ،تھانہ رمنا ، میں کیسز کی سماعت 2 دسمبر تک جبکہ تھانہ گولڑہ اور بارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ عامر محمود کیانی و دیگر حاضر ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں