وزیراعلیٰ مریم نواز کا جنوبی پنجاب میں مستحق خواتین کو گائیں اور بھینسیں دینے کا اعلان

منصوبے کے تحت  ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ، راجن پور سمیت 12 اضلاع میں مطلقہ اور بیواؤں کو گائیں اور بھینسیں دی جائیں گی


ویب ڈیسک November 17, 2024

لاہور:

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں مطلقہ اور بیواؤں کو گائیں اور بھینسیں دینے کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی 11ہزار نادار دیہی خواتین کیلیے 2 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت  مطلقہ اور بیواؤں کو گزر اوقات کے لیے گائیں اور بھینسیں دی جائیں گے۔ 

 منصوبے کے تحت ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو بھی گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔

نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسیں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔ لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو اسٹاک پراجیکٹ کے لیے اپلائی کر سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے، ان خواتین کو لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کا ہدف بھی پورا ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں