پشاور:
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کیلیے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کے چاروں اطراف سے دھاوا بولنے کا فیصلہ، ذرائع
سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اُس کو بھی ریکارڈ کریں۔