چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر پی سی بی دیگر بورڈز کو اعتماد میں لینے لگا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلش بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، معاملات پر گفتگو 


ویب ڈیسک November 17, 2024

چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دیگر بورڈز کو بھی اعتماد میں لینے لگا۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گذشتہ روز لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی، انہوں نے چیمپئنز ٹرافی تنازع پر انھیں اعتماد میں لیتے ہوئے موقف سے آگاہ کیا، رچرڈ نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہماری نیک تمنائیں میزبان کے ساتھ ہیں، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیارہے، اسٹیڈیمز کو جدید انداز میں اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیموں کی سیکیورٹی کے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اسٹیٹ گیسٹ پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے جال میں خود ہی پھنس گیا

رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورے کے دوران شاندار مہمان نوازی پر محسن نقوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹرسیکیورٹی پلان کی قبولیت کے بعد اب بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت کے پاس ٹیم پاکستان نہ بھجوانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ''نیا آپشن'' بھی آگیا

پلان کا ڈرافٹ 10 اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیا، 21 تاریخ کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، اس لیے اب اگر بھارتی حکومت اور بورڈ سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان نہ آنے کا کہتے ہیں تو انھیں کلین چٹ ملنا آسان نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: "اپنے موقف پر قائم ہیں! پاکستان کھیلنے نہیں جائیں گے"

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو آئی سی سی کے ساتھ بورڈ ممبران کی جانب سے سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔