لاہور:
پنجاب میں شدید دُھند اور اسموگ کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی ہے، جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسموگ اور دُھند کی وجہ سے آج بھی مختلف مقامات سے موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹروے، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹر وے ایم 5 ملتان تا سکھر بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
حد نگاہ کم ہونے سے پنڈی بھٹیاں اور قصور میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔