اسلام آباد:
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اداروں اور فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کر دیا گیا۔
پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سنٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز اب پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی )کے ممبران بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کے لیے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے جیسا کہ شناختی کارڈ نمبر(سی این آئی سی)، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات، اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہیں.
فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کے ضمن میں لیٹر یا ای میل پر مبنی ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کے لئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔ فکسڈ آئی پی ایڈریس کی صورت میں اسے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔