40 سال سے زائد عمر میں ورزش زندگی طویل کرسکتی ہے

مطالعے کے نتائج نے آسٹریلوی محققین کو بھی حیران کردیا ہے


ویب ڈیسک November 16, 2024

ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر آپ کی عمر 40 سال سے زیادہ ہے اور آپ اپنی ورزش کی سطح کو 25 فیصد تک بڑھاتے ہیں تو آپ کو زندگی کے اوسطاً مزید پانچ سال مل سکتے ہیں۔

حالیہ رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 40 سے زائد افراد کے لیے جو روزانہ کی کم ترین سطح پر کام کرتے ہیں، جسمانی سرگرمی میں اضافے سے ان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مطالعے کے نتائج نے آسٹریلوی محققین کو بھی حیران کردیا ہے۔

گولڈ کوسٹ، کوئنز لینڈ میں گریفتھ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں پبلک ہیلتھ کے پروفیسر لینرٹ ویرمین نے بتایا کہ ہمارے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی پہلے کی سوچ سے کافی زیادہ صحت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔

نئی تحقیق میں امریکی اعداد و شمار پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں 2003 سے 2006 کے وفاقی صحت کے سروے میں 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے شرکا نے "ایکٹیویٹی ٹریکرز" پہنے اور اس سے روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |