پشاور ہائیکورٹ کی کاز لسٹ؛ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر نہیں کی گئی

پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی تھی


ویب ڈیسک November 16, 2024

پشاور:

ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی، جس میں بشریی بی بی کی درخواست کی سماعت شامل نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکی۔ پشاور ہائی کورٹ نے 18 نومبر کی کاز لسٹ جاری کردی ہے، جس میں مقدمات کی تفصیل کی بشریٰ بی بی کی درخواست کو شامل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی ہے اور عدالت نے کیس 18 نومبر تک ملتوی کیا تھا۔ 18 نومبر کو2دو رکنی بینچ نہ ہونے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عالم خان ادیزئی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔